Gas Leakage Web ad 1

جی ایچ کیو حملہ کیس؛ عمران خان کی ویڈیو لنک حاضری کیوں نہیں ہوئی؟ وجہ سامنے آگئی

0

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے سانحہ 9 مئی اور جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت کی، جس دوران آج بھی عدالت اور جیل میں ویڈیو لنک سسٹم فعال نہ ہونے کی وجہ سے مسائل برقرار رہے۔

Gas Leakage Web ad 2

ایرانی عوام نے سر پر کفن باندھ لیے، ایک کروڑ سے زائد افراد فوج میں شامل ہونے کو تیار

سماعت کے دوران بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی جیل روبکار کے ذریعے حاضری لگائی گئی، جب کہ جی ایچ کیو حملہ کیس میں پیش ہونے والے دیگر تمام ملزمان کو حاضری مکمل کرنے کے بعد عدالت سے واپس جانے کی اجازت دی گئی۔ اس موقع پر سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد بھی عدالت میں پیش ہوئے۔

یاد رہے کہ کیس میں اب تک 119 میں سے 44 گواہوں کے بیانات ریکارڈ ہو چکے ہیں، تاہم ان 44 گواہوں میں سے کسی پر بھی جرح مکمل نہیں ہو سکی۔

بعد ازاں عدالت نے جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت 21 اپریل تک ملتوی کر دی۔ اس کے علاوہ وکلا کی جانب سے کیس کے حوالے سے مشاورت کے لیے بانی پی ٹی آئی سے جیل میں ملاقات کی استدعا پر بھی سماعت ملتوی کردی گئی۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.