Gas Leakage Web ad 1

یو اے ای اور یورو بانڈز کی ری پیمنٹ کیلئے انتظامات کر لئے گئے: وزیر خزانہ

0

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ کشیدہ صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے پالیسیوں کی تیاری ضروری ہے اور زرمبادلہ کے ذخائر کو مستحکم رکھتے ہوئے آئی ایم ایف کے ہدف کے مطابق برقرار رکھا جائے گا۔

Gas Leakage Web ad 2

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی بروقت ادائیگیوں کے لیے جو کمٹمنٹس ہیں، وہ پوری کی جائیں گی، جبکہ کمرشل فنانسنگ اور بانڈز کے اجرا کی تیاریاں جاری ہیں اور کمرشل فنانسنگ کے لیے بینکوں کے کنسورشیم سے بات چیت ہو رہی ہے۔

پنجاب حکومت کا 17 اضلاع میں فری ٹرانسپورٹ چلانے کا فیصلہ

وزیر خزانہ نے بتایا کہ اپریل کے اختتام سے پانڈا بانڈز کے اجرا کے لیے دوبارہ تیاریاں شروع کی جا رہی ہیں، اور حکومت کا مجموعی منصوبہ ہے کہ 1 ارب ڈالر کے پانڈا بانڈز جاری کیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ رواں مالی سال کے لیے طے شدہ فنانسنگ اہداف کمٹمنٹ کے مطابق پورے کیے جائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان پہلی بار پانڈا بانڈز کا اجرا کر رہا ہے، جس کے باعث کچھ وقت لگ رہا ہے، اور خطے میں کشیدہ صورتحال کی وجہ سے ملکی معیشت پر ممکنہ اثرات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

محمد اورنگزیب نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ پالیسیوں کے ذریعے معیشت کو درست سمت میں گامزن کیا گیا ہے، اور آئندہ دنوں میں اہم معاشی فیصلے اور بجٹ کی تیاریاں کی جائیں گی۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.