بے دریغ بمباری کی امریکی دھمکیوں کو نظرانداز کرتے ہوئے ایران نے شہید سپریم لیڈر Ayatollah Ali Khamenei کے چہلم کے موقع پر ملک بھر میں تعزیتی اجتماعات منعقد کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
ایرانی حکام کے مطابق آیت اللّٰہ سید علی خامنہ ای کی شہادت کو 40 دن مکمل ہونے پر تعزیتی تقریبات اور دعاؤں کا سلسلہ 8 اپریل سے شروع ہوگا۔
ایرانی عوام صرف آزادی چاہتے ہیں وہ تکلیف بھگتنے کیلئے بھی تیار ہیں: ٹرمپ
حکام کا کہنا ہے کہ مقررین اور علما رات 8 بجے سے اس سانحے کو بیان کریں گے، جبکہ مساجد اور مقدس روضوں میں قرآن حکیم کی تلاوت کی جائے گی۔
جمعرات کے روز مذہبی تنظیموں سے وابستہ افراد اور عوام Islamic Republic Square سے آیت اللّٰہ خامنہ ای کی جائے شہادت تک مارچ کریں گے۔ یہ مارچ صبح 9 بجے شروع کیا جائے گا، جو اسی وقت کی مناسبت سے ہوگا جب انہیں بم حملے میں شہید کیا گیا تھا۔
جمعہ کے روز صبح 10 بجے چہلم کی مرکزی تقریب منعقد ہوگی، جبکہ اس دن بھی ملک بھر میں دعائیہ اجتماعات کا انعقاد کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ آیت اللّٰہ خامنہ ای کو ایران پر مسلط جنگ کے پہلے ہی دن 28 فروری کو Tehran میں ان کے دفتر میں بم حملے کے ذریعے شہید کیا گیا تھا۔