اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایات پر ٹول فیس میں سہ ماہی اضافے کو معطل کر دیا گیا ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ کا موٹرسائیکل سواروں کو ہر ماہ 2 ہزار دینے کا اعلان
وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان کے مطابق وزیراعظم کی ہدایات کے تحت ٹول فیس میں ہونے والا سہ ماہی اضافہ روک دیا گیا ہے اور این ایچ اے کو نوٹیفکیشن واپس لینے کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حالات میں شہریوں پر اضافی بوجھ ڈالنا مناسب نہیں کیونکہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کی وجہ سے پہلے ہی عوام مشکلات کا سامنا کر رہی ہے۔