Gas Leakage Web ad 1

وزیراعلیٰ سندھ کا موٹرسائیکل سواروں کو ہر ماہ 2 ہزار دینے کا اعلان

0

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے موٹرسائیکل سواروں کے لیے سبسڈی کے تحت ہر ماہ 2 ہزار روپے دینے کا اعلان کیا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

وزیر اعلیٰ سندھ نے بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں کچھ اہم فیصلے کیے گئے، خطے کی صورتحال کشیدہ ہے، اور وزیراعظم اور فیلڈ مارشل جنگ ختم کرنے کی بھرپور کوشش کر رہے ہیں۔ موجودہ حالات کے پیشِ نظر کئی اقدامات کیے گئے، جن کے تحت ٹارگٹڈ سبسڈی دی جائے گی۔

اسلام آباد میں ایک ماہ کیلئے پبلک ٹرانسپورٹ مفت کرنے کا اعلان

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ سندھ میں 66 لاکھ موٹرسائیکلیں رجسٹرڈ ہیں، اور ہر موٹرسائیکل والے کو اپریل سے ہر ماہ 2 ہزار روپے دیے جائیں گے، 20 لیٹر کے حساب سے ہر ایک لیٹر پر 100 روپے کی سبسڈی دی جائے گی۔

انہوں نے بتایا کہ سبسڈی پیسے اس شخص کے اکاؤنٹ میں منتقل کیے جائیں گے جس کے نام پر موٹرسائیکل رجسٹرڈ ہے، لہٰذا عوام کو جلد از جلد اپنی موٹرسائیکل اپنے نام منتقل کروانے کی ہدایت دی گئی ہے۔

سید مراد علی شاہ کے مطابق، ایپ میں اپنا شناختی کارڈ نمبر ڈالنے سے موٹرسائیکل کا نمبر ظاہر ہوگا، اور 15 دن بعد رقم تصدیق شدہ موٹرسائیکل مالکان کو منتقل کی جائے گی۔

وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ اگر موٹرسائیکل آپ کے نام نہیں ہے تو 15 دن کے اندر اسے اپنے نام کروائیں، جس کے لیے موٹرسائیکل کی ٹرانسفر فیس بھی معاف کی جا رہی ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ لوئر کلاس کے ریلوے کرایوں میں اضافہ نہیں ہوگا، اور پہلے مرحلے میں صرف اپریل کے مہینے کے لیے یہ سبسڈی دی جائے گی۔ سندھ میں 27 ہزار 297 بسیں رجسٹرڈ ہیں، اور سبسڈی صرف رجسٹرڈ گاڑیوں، ٹرکوں اور موٹرسائیکلوں کو دی جائے گی۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ انٹر سٹی اور انٹرا سٹی منی بس، کوچز اور بس مالکان کو پابند کیا جائے گا کہ کرایہ نہ بڑھائیں، جبکہ وفاقی حکومت مسافر بسوں کو بھی ایک لاکھ روپے دے گی۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.