Gas Leakage Web ad 1

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار ایک روزہ دورے پر چین روانہ

0

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار چینی وزیر خارجہ وانگ ژی کی دعوت پر ایک روزہ دورے پر چین پہنچ گئے، حالانکہ اسحاق ڈار کی طبیعت ناساز تھی۔

Gas Leakage Web ad 2

8 اسلامی ممالک نے مسجد اقصیٰ تک رسائی روکنے کے عمل کو ناقابل قبول قرار دیدیا

دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق اس دورے کی دعوت چینی وزیر خارجہ وانگ ژی نے دی تھی اور یہ اسحاق ڈار کا رواں سال کا دوسرا دورہ چین ہے۔

اس دورے کے دوران چینی وزیر خارجہ وانگ ژی اور اسحاق ڈار دوطرفہ، علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کریں گے اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر بھی گفتگو ہوگی۔

واضح رہے کہ اسحاق ڈار کو دائیں کندھے میں فریکچر تھا اور ڈاکٹروں نے آرام کرنے کا مشورہ دیا تھا، تاہم انہوں نے ڈاکٹروں کے مشورے کے باوجود چین کے دورے پر جانے کا فیصلہ کیا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.