Gas Leakage Web ad 1

عمران خان سے متعلق مقدمے میں اسلام آباد پولیس کا انوکھا کارنامہ

0

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں پولیس کے ایک غیر معمولی معاملے کا سامنا ہوا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد پولیس نے بانی تحریک انصاف، عمران خان، کے خلاف پہلے سے باعزت بری ہونے والے مقدمے میں نیا چالان عدالت میں پیش کر دیا۔ عدالت نے موجودہ فیصلے کی روشنی میں کیس کو داخل دفتر کر دیا۔

8 اسلامی ممالک نے مسجد اقصیٰ تک رسائی روکنے کے عمل کو ناقابل قبول قرار دیدیا

کیس کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ شہزاد خان نے کی، جبکہ بانی پی ٹی آئی کی جانب سے وکلاء سردار مصروف خان اور زاہد بشیر ڈار عدالت میں پیش ہوئے۔

سماعت کے دوران سردار مصروف خان ایڈووکیٹ نے مؤقف اختیار کیا کہ یہ عدالتی تاریخ میں ایک نادر واقعہ ہے کہ کسی ملزم کو بری کیے جانے کے بعد اسی مقدمے میں دوبارہ چالان پیش کیا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسی کچہری میں عدالت پہلے ہی عمران خان کو بری کر چکی ہے۔

اس پر جج شہزاد خان نے ہدایت دی کہ پہلے والا عدالتی حکم پیش کیا جائے تاکہ ریکارڈ کا جائزہ لیا جا سکے۔ بعد ازاں بانی پی ٹی آئی کے وکلاء نے عدالت میں بریت کا آرڈر پیش کیا، جس کے بعد عدالت نے ریکارڈ کا تفصیلی جائزہ لیا اور نئے چالان والے کیس کو داخل دفتر کر دیا۔

واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی کے خلاف یہ مقدمہ آزادی مارچ کے دوران تھانہ ترنول میں درج کیا گیا تھا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.