بلوچستان کے ضلع چمن اور اس کے گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 3.1 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی گہرائی 14 کلومیٹر تھی۔ زلزلے کا مرکز چمن سے تقریباً 120 کلومیٹر جنوب مغرب میں واقع تھا۔
دادو: ام رباب چانڈیو تہرے قتل کیس میں پیپلز پارٹی کے 2 ایم پی ایز سمیت تمام ملزمان بری
زلزلے کے باعث علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا اور شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق زلزلے سے اب تک کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔