Gas Leakage Web ad 1

سوشل میڈیا ویڈیوبنا کر فنکار نہیں بنائیں، میں سیاسی کارکن ہوں: گورنر سندھ نہال ہاشمی

سوشل میڈیا ویڈیوبنا کر فنکار نہیں بنائیں، میں سیاسی کارکن ہوں: گورنر سندھ نہال ہاشمی

0

کراچی: گورنر سندھ نہال ہاشمی نے کہا ہے کہ وہ سوشل میڈیا ویڈیوز بنا کر فنکار نہیں بنیں گے بلکہ ایک سیاسی کارکن ہیں اور نواز شریف کے نمائندے کے طور پر ذمہ داریاں ادا کر رہے ہیں۔

Gas Leakage Web ad 2

عہدہ سنبھالنے کے بعد پہلی پریس کانفرنس کرتے ہوئے نہال ہاشمی نے وزیر اعظم یوتھ پروگرام کو سندھ میں لانے کا اعلان کیا اور کہا کہ نواز شریف نے طلبہ کے لیے جو اقدامات کیے وہ یہاں بھی نظر آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اگر کسی کورس کی مدت 6 ماہ ہوگی تو طلبہ کو اسی مدت میں ڈگری دی جائے گی۔

آپریشن غضب للحق: پاکستانی افواج کی کارروائیاں، افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کو بھاری نقصان

انہوں نے کہا کہ وہ جس مقام پر بیٹھے ہیں وہ ان کے رہنماؤں اور کارکنان کی قربانیوں کا نتیجہ ہے اور یہ ایک بڑی ذمہ داری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ ہر شہری کی نمائندگی کرتے ہیں اور صوبہ سندھ اور کراچی کے بارے میں منفی باتیں نہیں کی جانی چاہئیں۔

گورنر سندھ نے کہا کہ نواز شریف پاکستان کے لیے جیل جا سکتے ہیں لیکن ملک کو نقصان نہیں پہنچا سکتے۔ انہوں نے کہا کہ گورنر ہاؤس کے تمام معاملات کا آڈٹ کرایا جائے گا اور اخراجات کی تفصیلات عوام کے سامنے رکھی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ اگر وہ کوئی غلط کام کریں تو ان پر تنقید کی جائے۔

نہال ہاشمی نے گورنر ہاؤس کی موجودہ صورتحال پر بات کرتے ہوئے کہا کہ اس مقام کی حالت اچھی نہیں ہے، کرسیوں اور دیگر اشیاء کی حالت خراب ہے اور بینرز بھی ہٹا دیے گئے ہیں، تاہم اسے دوبارہ بہتر بنایا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ کل سے مستحق افراد کے لیے گورنر ہاؤس میں سحری اور افطار کا اہتمام بھی کیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ عوامی گورنر نہیں بلکہ آئینی گورنر ہیں اور ان کی تقرری آئین کے تحت صدر مملکت کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے ذریعے ہوئی ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.