پاکستان اور جرمنی کے سرکاری ترقیاتی بینک (KfW) کے درمیان شمالی علاقوں میں قابل تجدید توانائی کے منصوبوں کے لیے 18 ملین یورو گرانٹ کے معاہدے پر دستخط کر دیے گئے ہیں۔
معاہدے پر پاکستان کی جانب سے سیکرٹری اقتصادی امور محمد حمیر کریم اور جرمن ترقیاتی بینک کی جانب سے کنٹری ڈائریکٹر سباسچیئن جیکوبی نے دستخط کیے۔
ٹرمپ نے ایران کا افزودہ یورینیم روس منتقل کرنےکی پیوٹن کی پیشکش مسترد کردی
اس گرانٹ کے تحت 18 ملین یورو کی رقم شمالی علاقوں میں گرین انرجی اور قابل تجدید توانائی کے منصوبوں کے فروغ کے لیے استعمال کی جائے گی۔ اس اقدام سے خطے کی بڑھتی ہوئی توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے میں مدد ملے گی۔
سیکریٹری اقتصادی امور نے جرمن حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ معاونت خطے کی توانائی ضروریات کو پورا کرنے میں مددگار ثابت ہو گی۔
کنٹری ڈائریکٹر جرمن ترقیاتی بینک کا کہنا تھا کہ اس گرانٹ کے ذریعے شمالی علاقوں کے عوام کو پائیدار توانائی تک رسائی حاصل ہو گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس اقدام سے نہ صرف روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے بلکہ سیاحت کو بھی فروغ ملے گا۔