کراچی اور لاہور میں امریکی قونصل خانے کی خدمات بدستور معطل ہیں۔
امریکی سفارتخانے کے مطابق آج سے 13 مارچ تک کے تمام امیگرینٹ اور نان امیگرینٹ ویزا اپائنٹمنٹس منسوخ کر دی گئی ہیں۔ سفارتخانے کا کہنا ہے کہ درخواست دہندگان کو نئی اپائنٹمنٹ کے لیے ہدایات ای میل کے ذریعے دی جائیں گی۔
جنوبی ایشیا میں خلا کی عسکری دوڑ: پاکستانکی سلامتی کے تقاضے
ادھر امریکی شہریوں کے لیے معمول کی اور ایمرجنسی سروسز جاری رہیں گی۔
واضح رہے کہ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی امریکی حملے میں شہادت اور پھر پاکستان کے مختلف شہروں میں ہونے والے پرتشدد مظاہروں کے بعد امریکی سفارتخانے نے پاکستان میں موجود امریکی قونصل خانوں میں اپنی خدمات معطل کر دی تھیں۔
دوسری جانب پاکستان میں موجود امریکی شہریوں کو مقامی خبریں مانیٹر کرنے اور احتیاط برتنے کی ہدایت کی گئی ہے۔