Gas Leakage Web ad 1

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھا کر آئل کمپنیز کو فائدہ پہنچایا گیا: مفتاح اسماعیل

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھا کر آئل کمپنیز کو فائدہ پہنچایا گیا: مفتاح اسماعیل

0

سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ اس وقت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ آئل کمپنیوں کو زیادہ منافع دینے کے برابر ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

!!!لڑکی کی رضا اور ولی کی اجازت لازم و ملزوم ہیں

انہوں نے کہا کہ آئل کمپنیاں جو پیٹرول اور ڈیزل آج فروخت کر رہی ہیں، وہ 28 فروری سے پہلے کم قیمت پر خریدا گیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ ابھی قیمتیں بڑھانے اور کمپنیوں کو مزید منافع دینے کی کوئی ضرورت نہیں تھی۔

مفتاح اسماعیل نے کہا کہ قیمتیں بڑھانے کا یہ اقدام ویسا ہی ہے جیسا حکومت نے شوگر ملوں کو چینی برآمد کرنے کی اجازت دی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ اس سے شوگر مل مالکان کا منافع تو بڑھا لیکن عوام کو نقصان ہوا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.