کراچی: امریکی قونصل خانے پر ہنگامہ آرائی کے واقعے کی تحقیقات کے لیے قائم کردہ کمیٹی نے انکوائری کا آغاز کر دیا ہے۔
ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی ذوالفقار لاڑک کی سربراہی میں بنائی گئی اس کمیٹی نے تمام متعلقہ افسران کو طلب کیا تھا۔ ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا، ڈی آئی جی ایسٹ فرخ لنجار، ایس ایس پی امجد شیخ، ایس ایس پی ساؤتھ مہزور علی، ایس ایس پی سٹی عارف عزیز اور ایس ایس پی ایسٹ زبیر نذیر شیخ کمیٹی کے سامنے پیش ہوئے۔
پاکستان نے 8 سال بعد ہاکی ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کرلیا
ذرائع کے مطابق ایس ایس پی امجد شیخ نے اس موقع پر قونصل خانے کے باہر ہنگامہ آرائی کی مکمل تفصیلات سے آگاہ کیا اور اس دوران کی گئی فائرنگ کی ویڈیوز بھی پیش کی گئیں۔ کمیٹی سی سی ٹی وی فوٹیج اور پولیس کی موجودگی کا جائزہ لے رہی ہے۔
کمیٹی نے مزید افسران کو بھی طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور 7 روز کے اندر مکمل تفصیلات کی رپورٹ وزیر داخلہ کو پیش کرے گی۔
واضح رہے کہ یکم مارچ کو ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت پر کراچی میں امریکی قونصل خانے کے باہر ہونے والے پرتشدد احتجاج کے دوران 11 افراد جاں بحق اور 30 سے زائد زخمی ہو گئے تھے ۔