Gas Leakage Web ad 1

خطے کی صورتحال: وزیراعظم نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے ہفتہ وار تعین کی منظوری دیدی

خطے کی صورتحال: وزیراعظم نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے ہفتہ وار تعین کی منظوری دیدی

0

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال کے پیش نظر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے ہفتہ وار تعین کی منظوری دے دی ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

وزیراعظم کی زیر صدارت پیٹرولیم مصنوعات کے اسٹاک اور کھپت سے متعلق کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں وزیر خزانہ نے وزیراعظم کو بریفنگ دی۔ ذرائع کے مطابق کمیٹی نے پیٹرولیم مصنوعات کی ہفتہ وار قیمتوں کے تعین کے بارے میں سفارشات پیش کیں جسے وزیراعظم نے منظور کر لیا۔

کیا پیر سے ملک بھر میں پیٹرول پمپس بند ہوجائیں گے؟ بڑی خبر آگئی

ذرائع نے بتایا کہ اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) پیٹرولیم مصنوعات کی ہفتہ وار قیمتوں کے بارے میں سفارشات دے گی۔ ای سی سی سے منظوری کے بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کی سمری کی حتمی منظوری وفاقی کابینہ دے گی۔ اجلاس میں تعلیمی اداروں میں ورچوئل نظام تعلیم اور دفاتر کے لیے ورک فرام ہوم کا منصوبہ پیر کو پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

وزیراعظم نے وزیر خزانہ کو صوبوں سے مشاورت کے بعد پیر کو ورک فرام ہوم کے بارے میں تجاویز پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ان اقدامات سے ایندھن کے ذخائر کا مؤثر استعمال اور طلب میں کمی ہو سکے گی۔

اجلاس کے بعد جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق وزارت پیٹرولیم نے بریفنگ میں بتایا کہ ملکی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کا مناسب ذخیرہ موجود ہے۔

وزیراعظم نے ہدایت کی کہ پیٹرولیم مصنوعات کے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے۔ جو پیٹرول پمپ مصنوعی قلت میں ملوث ہو اسے فوری طور پر بند کیا جائے۔ اوگرا مصنوعی قلت میں ملوث پیٹرول پمپ کا لائسنس منسوخ کر کے قانونی کارروائی کرے۔ وزیراعظم نے یہ بھی کہا کہ وزیر پیٹرولیم صوبوں کا دورہ کریں اور صوبائی حکومتوں کے ساتھ پیٹرولیم مصنوعات کی بچت اور عوام کو بلاتعطل فراہمی سے متعلق لائحہ عمل تیار کریں۔

وزیراعظم نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی نقل و حرکت سے متعلق ڈیش بورڈ بنایا جائے جس کے ذریعے صوبوں کے ساتھ حقیقی وقت میں ڈیٹا شیئر کیا جا سکے اور پیٹرولیم مصنوعات کی نقل و حمل کی نگرانی کی جا سکے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.