Gas Leakage Web ad 1

پنجاب میں 17 مقامات پر منی ڈیم بنانے کی تجویز، آبی راستوں سے تجاوازات خاتمے کا فیصلہ

پنجاب میں 17 مقامات پر منی ڈیم بنانے کی تجویز، آبی راستوں سے تجاوازات خاتمے کا فیصلہ

0

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے کے عوام کو سیلاب کی تباہ کاریوں سے مستقل طور پر بچانے کا مشن شروع کر دیا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

وزیراعلیٰ کی زیر صدارت پوسٹ فلڈ انتظامات کے حوالے سے خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس میں متعلقہ محکموں نے تفصیلی بریفنگ دی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سیلابی تباہی کی جڑ کو ختم کرنے کے لیے تین ماہ کے اندر تمام تجاوزات ختم کر کے فلڈ زونز کو واگزار کرایا جائے گا۔ آبی راستوں میں غیر قانونی تعمیرات کرنے والوں کو کوئی سرکاری امداد نہیں دی جائے گی۔

ہائی کولیسٹرول: خاموش خطرہ جس سے بچاؤ بروقت احتیاط میں ہے

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے دریا کی گزرگاہوں میں تعمیرات کی پابندی پر عملدرآمد یقینی بنانے کا حکم دیتے ہوئے اس کے سدباب کے لیے مستقل مانیٹرنگ کی ہدایت کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دریا کے پیٹ میں تعمیرات کا باب ہمیشہ کے لیے بند کیا جا رہا ہے۔

اجلاس کے دوران پنجاب میں 17 مقامات پر منی ڈیم بنانے کی تجویز پر بھی اتفاق کیا گیا ہے۔ چنیوٹ میں بند بنانے کے لیے فیزیبلٹی رپورٹ مکمل کر لی گئی جس کی اصولی منظوری بھی دے دی گئی ہے۔ وزیراعلیٰ نے انفلیٹ ایبل ڈیم ٹیکنالوجی متعارف کرانے کی ہدایت کر دی۔

اجلاس میں کالا باغ اور سدھنائی کے مقامات پر آبی ذخائر کی استعداد بڑھانے جبکہ پی ڈی ایم اے کی ری اسٹرکچرنگ اور آٹھ نئے ونگ بنانے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ وزیراعلیٰ نے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آپریشن سینٹر، ریجنل ڈیزاسٹر اور ویئر ہاؤس قائم کرنے کی بھی منظوری دے دی۔

وزیراعلیٰ نے ریسکیو 1122 کو فلڈ آپریشن کے لیے جدید ترین آلات فراہم کرنے کی بھی منظوری دے دی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ پنجاب میں سیلاب سے متاثرہ 563 کلومیٹر طویل 186 سڑکیں، 446 پلیاں اور ایک پل بحال کر دیا گیا ہے۔ رواں سال بھی 28 فیصد تک زیادہ بارشوں کی پیش گوئی کی جا رہی ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.