Gas Leakage Web ad 1

کراچی کی سیشن عدالت نے ٹرمپ، نیتن یاہو اور مودی کیخلاف مقدمے کی درخواست ناقابل سماعت قرار دیدی

کراچی کی سیشن عدالت نے ٹرمپ، نیتن یاہو اور مودی کیخلاف مقدمے کی درخواست ناقابل سماعت قرار دیدی

0

کراچی: کراچی کی سیشن عدالت نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو، بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور افغان طالبان کے رہنما ہیبت اللہ اخوندزادہ کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کر دی۔

Gas Leakage Web ad 2

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج غربی کی عدالت میں دائر اس درخواست کی سماعت کے موقع پر درخواست گزار وکیل نے مؤقف اپنایا کہ وہ تھانے گئے لیکن ان کی درخواست وصول نہیں کی گئی، اس لیے عدالت سے استدعا ہے کہ مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا جائے۔

چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نذیر احمد کے عہدے کی مدت میں 3 سال کی توسیع کر دی گئی

عدالت نے استفسار کیا کہ جن افراد کے خلاف درخواست دائر کی گئی ہے، وہ پاکستانی ہیں اور کیا وہ پاکستان میں موجود ہیں؟ جس پر وکیل درخواست گزار نے کہا کہ اگر پڑوسی ملک میں دہشت گردی ہو تو اس کے خلاف پاکستان پینل کوڈ کی سیکشن 125 کے تحت قانونی کارروائی ممکن ہے۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ درخواست گزار کو عدالت کو مطمئن کرنا ہو گا کہ پاکستان پینل کوڈ کس طرح کسی دوسرے ملک کے شہری پر لاگو ہو سکتی ہے۔ عدالت نے کہا کہ یہ درخواست قابل سماعت نہیں ہے اور درخواست گزار بین الاقوامی عدالت انصاف میں جا کر اپنی استدعا پیش کر سکتا ہے۔

وکیل درخواست گزار نے کہا کہ بین الاقوامی عدالت انصاف میں صرف حکومت جا سکتی ہے جبکہ اس جنگ سے پاکستان کے لاکھوں افراد پریشان ہیں۔

پولیس کی جانب موقف اپنایا گیا کہ وکلاء غیر ملکی سربراہان کے خلاف مقدمہ درج کرانا چاہتے ہیں، لیکن اس بات کا کوئی ثبوت نہیں کہ ان غیر ملکی رہنماؤں نے پاکستان کے علاقے میں دہشت گردی کی ہو، اس لیے اس درخواست پر مقدمہ درج نہیں کیا جا سکتا۔

عدالت نے تمام فریقین کے دلائل سننے کے بعد درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کر دی۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.