Gas Leakage Web ad 1

مشرق وسطیٰ میں کشیدگی: پاکستانی فضائی حدود سے گزرنے والی پروازوں میں اضافہ ہوگیا

مشرق وسطیٰ میں کشیدگی: پاکستانی فضائی حدود سے گزرنے والی پروازوں میں اضافہ ہوگیا

0

کراچی: مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے باعث پاکستان کی فضائی حدود سے گزرنے والی پروازوں میں 15 فیصد اضافہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی (پی اے اے) کی یومیہ آمدنی میں خاطر خواہ اضافہ ہو گیا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

ایران کا کلسٹر بموں سے لیس خیبر شکن میزائلوں سے تل ابیب پر حملہ

ذرائع کے مطابق اس وقت پاکستان کی فضائی حدود سے یومیہ اوور فلائنگ کرنے والی پروازوں کی تعداد 700 سے تجاوز کر گئی ہے۔ پی اے اے کو اوور فلائنگ کرنے والی پروازوں میں اضافے سے یومیہ 8 لاکھ ڈالر کی آمدنی ہو رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق صورتحال سے قبل پاکستانی حدود سے 550 سے 600 پروازیں یومیہ گزرتی تھیں۔ اوور فلائنگ پروازوں میں اضافے سے یومیہ آمدنی میں ڈیڑھ لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔

دوسری جانب مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال کے باعث پانچ دن کی بندش کے بعد دبئی سے اماراتی ائیرلائن کی پہلی پرواز کراچی پہنچ گئی۔ اماراتی ائیرلائن کی یہ پرواز 28 فروری سے دبئی میں پھنسے مسافروں کو لے کر کراچی پہنچی۔ اس پرواز میں 300 سے زائد مسافر دبئی سے کراچی پہنچے ہیں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.