Gas Leakage Web ad 1

چوہدری محمد جہانگیر چیئرمین کمپلینٹ سیل اسلام آباد مقرر

چوہدری محمد جہانگیر چیئرمین کمپلینٹ سیل اسلام آباد مقرر

0

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ فیڈرل کیپیٹل کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد جہانگیر کو باضابطہ طور پر چیئرمین کمپلینٹ سیل، وفاقی دارالحکومت (NPFCIH) مقرر کر دیا گیا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

طارق بگٹی کا استعفیٰ منظور، وزیراعظم نے محی الدین احمد کو پی ایچ ایف کا اڈہاک صدر بنا دیا

چوہدری جہانگیر کو نوٹیفکیشن دیتے ہوئے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کی یہ تقرری ان کی انتھک محنت، دیانت داری اور عوامی خدمت سے وابستگی کا واضح ثبوت ہے۔ چوہدری محمد جہانگیر ایک باصلاحیت اور تجربہ کار شخصیت ہیں، جنہوں نے مختلف شعبوں میں خدمات انجام دیتے ہوئے اپنی قائدانہ صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔

ان کی قیادت میں توقع کی جا رہی ہے کہ وفاقی دارالحکومت میں شکایات کے ازالے کے نظام کو مزید مؤثر بنایا جائے گا اور عوامی مسائل کے حل میں تیزی اور شفافیت آئے گی۔ حلقہ احباب اور متعلقہ اداروں کی جانب سے انہیں اس اہم ذمہ داری سنبھالنے پر دلی مبارکباد پیش کی گئی ہے اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا ہے کہ وہ اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے انجام دیتے ہوئے عوام کی خدمت کا مشن جاری رکھیں گے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.