پاسدارانِ انقلاب کا پاور شو، آبنائے ہرمز میں ایران کی بڑی جنگی مشقیں شروع

پاسدارانِ انقلاب کا پاور شو، آبنائے ہرمز میں ایران کی بڑی جنگی مشقیں شروع

0

تہران: ایران کی پاسدارانِ انقلاب بحریہ نے آبنائے ہرمز میں ’’اسمارٹ کنٹرول آف دی اسٹریٹ آف ہرمز‘‘ کے نام سے بحری مشقوں کا آغاز کر دیا ہے۔ ایرانی خبر رساں ایجنسی کے مطابق یہ مشترکہ جنگی مشقیں اس اہم اسٹریٹجک علاقے میں کی جا رہی ہیں۔

رپورٹس کے مطابق ان مشقوں کی نگرانی پاسدارانِ انقلاب کے کمانڈر محمد پاکپور کر رہے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ مشقوں کا مقصد بحری یونٹس کی آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لینا اور ممکنہ سکیورٹی و فوجی خطرات کی صورت میں فوری اور مؤثر ردعمل کی صلاحیت کو پرکھنا ہے۔

لیہ:4 سالہ بچہ سیوریج کےگڑھے میں گرکر جاں بحق ہوگیا

ایرانی میڈیا کے مطابق ان مشقوں میں آبنائے ہرمز، خلیج فارس اور بحیرۂ عمان کے علاقوں میں ایران کی جغرافیائی اور اسٹریٹجک اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے دفاعی حکمت عملی کا عملی مظاہرہ بھی شامل ہے۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ یہ مشقیں ایسے وقت میں شروع کی گئی ہیں جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے مشرقِ وسطیٰ میں ایک اور طیارہ بردار بحری جہاز بھیجنے کے اشارے سامنے آئے ہیں، جس کے باعث خطے میں کشیدگی بڑھنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

آبنائے ہرمز عالمی تیل کی ترسیل کے لیے نہایت اہم گزرگاہ سمجھی جاتی ہے، اور یہاں ہونے والی کسی بھی عسکری سرگرمی پر عالمی منڈیوں کی گہری نظر رہتی ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.