ریلوے ورکرز کی ہڑتال، ٹرین بغیر اسٹاف روانہ، لائٹس بھی بند

ریلوے ورکرز کی ہڑتال، ٹرین بغیر اسٹاف روانہ، لائٹس بھی بند

0

راولپنڈی: ریلوے ٹرین لائٹنگ اسٹاف نے مکمل ہڑتال کرتے ہوئے ٹرین لائٹنگ کا بائیکاٹ کر دیا۔

راولپنڈی سے تیز گام ٹرین بغیر اسٹاف کے روانہ کر دی گئی، جبکہ اسٹاف کے بائیکاٹ کے باعث ٹرینوں کی لائٹنگ بھی بند رہی اور تیز گام ایکسپریس کو اندھیرے میں اپنی منزل کی جانب روانہ ہونا پڑا۔

حکومت نے عمران خان کی صحت سے متعلق ہمارا کوئی مطالبہ پورا نہیں کیا: سہیل آفریدی

ورکر یونین کا کہنا ہے کہ جب تک بقایا ٹریول الاؤنس اور تنخواہیں ادا نہیں کی جاتیں، ہڑتال اور بائیکاٹ جاری رہے گا۔

یونین کے مطابق رمضان قریب ہے لیکن ریلوے کے کلاس فور ملازمین کو تاحال تنخواہیں نہیں دی گئیں، جبکہ ریلوے کی آمدن بڑھنے کے باوجود ملازمین کو ادائیگیاں نہ ہونا تشویشناک ہے۔

ریلوے ٹرین لائٹنگ اسٹاف نے پاکستان ریلوے کے راولپنڈی ریلوے اسٹیشن پر احتجاج کرتے ہوئے نعرہ بازی کی اور گاڑیوں کا بائیکاٹ کیا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.