وزیراعظم شہباز شریف کے نوٹس لینے کے بعد نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے موجودہ سولر صارفین کے لیے نیٹ میٹرنگ پالیسی برقرار رکھنے کے ترمیمی مسودے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پرانے سولر صارفین کے لیے بجلی خریداری اور فروخت کے سابقہ نرخ اور طریقہ کار برقرار رہیں گے، جبکہ یونٹ کے بدلے یونٹ کا تبادلہ بھی جاری رہے گا۔ وزیراعظم کے نوٹس کے بعد نیپرا نے ترمیمی مسودہ جاری کیا جس پر 30 روز تک عوامی آراء طلب کی گئی ہیں۔
ڈیل اور ڈھیل کی باتیں قیاس آرائیاں، عمران خان کی صحت پر سیاست نہیں ہونی چاہیے: عطا تارڑ
یاد رہے کہ نیپرا نے 9 فروری کو سولر ریگولیشنز 2026 جاری کیے تھے، جس کے بعد وزیراعظم کی ہدایت پر پاور ڈویژن نے پرانے سولر صارفین کے لیے ریگولیشنز میں تبدیلی نہ کرنے کی نظرثانی درخواست جمع کرائی تھی۔
ترمیمی مسودے کے مطابق پہلے سے موجود سولر صارفین کے معاہدے اپنی مدت تک برقرار رہیں گے، جبکہ نئے سولر صارفین کے لیے کی گئی تمام ترامیم نافذ رہیں گی، اور نیشنل گرڈ کو دی گئی بجلی کا نرخ 8 روپے 13 پیسے فی یونٹ مقرر کیا گیا ہے۔