وزارت خزانہ نے نفع و نقصان میں چلنے والے حکومتی ملکیتی اداروں کی فہرست جاری کردی۔
وزارت خزانہ کی رپورٹ کے مطابق حکومتی کمپنیوں نے مالی سال 25-2024ء میں سرکاری خزانے کو 833 ارب روپے کا نقصان پہنچایا ہے جبکہ اس سے پچھلے مالی سال میں 851 ارب کا مجموعی نقصان ہوا تھا۔
’’جنگ ‘‘ کے مطابق رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مالی سال کے دوران نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) کو 295 ارب اور کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی کو 112 ارب 70 کروڑ روپے کا نقصان ہوا ہے۔