اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) نے اپنے صارفین کو مطلع کیا ہے کہ سواں انڈر پاس کی تعمیر کے سلسلے میں 132 کے وی ٹرانسمیشن لائن ٹاور کی منتقلی اور متبادل مقام پر تنصیب کے باعث اتوار 15 فروری 2026 کو سواں گرڈ اسٹیشن راولپنڈی سے منسلک 11 کے وی کے 22 فیڈرز پر بجلی کی فراہمی عارضی طور پر معطل رہے گی۔ بجلی کی بندش صبح 7 بجے سے شام 6 بجے تک جاری رہے گی۔
آئیسکو کے مطابق اس دوران آرے بازار، لارنس روڈ، مغل آباد، فیکٹری کوارٹر، این ایل سی فردوس اسٹریٹ، قصائی چوک، اے ڈبلیو ٹی پلازہ، اے ایف آئی سی ہسپتال، جان کالونی، محلہ حجان، ایم ایچ ہسپتال، قاسم مارکیٹ، سی ایم ایچ ہسپتال، سپرنٹ پلازہ، ڈیفنس، عزیز آباد، عابد مجید روڈ، عسکری 14، حیدر روڈ، 35 ڈی مال، بینک روڈ، چور چوک، سہام روڈ، اسٹریٹ 8 قاسم مارکیٹ، راجہ اکرم روڈ، رومی لین اور گلنار کالونی سمیت ملحقہ علاقوں میں بجلی کی فراہمی متاثر ہوگی۔
ترجمان آئیسکو کا کہنا ہے کہ یہ اقدام ترقیاتی کام کی تکمیل اور بجلی کے نظام کو محفوظ اور مؤثر بنانے کے لیے ناگزیر ہے۔ عارضی تعطل پر آئیسکو انتظامیہ نے صارفین سے معذرت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہری پیشگی انتظامات کرلیں۔ مزید معلومات یا شکایات کے اندراج کے لیے صارفین اپنے بجلی کے بل پر درج کمپلینٹ دفاتر کے نمبرز یا ہیلپ لائن 118 پر رابطہ کرسکتے ہیں