میانوالی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ میانوالی نے گزشتہ 4 سال پنجاب اور پاکستان پر حکومت کی لیکن یہاں ترقی نہیں ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ وہ دن گئے جب ووٹ لے کر لوگ بس دعووں تک محدود رہ جاتے تھے، اب عملی اقدامات پر یقین رکھا جائے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کی ایچیسن کالج کے طلبا و اساتذہ کے ساتھ نشست
مریم نواز نے کہا کہ لاہور میں جو سہولیات جیسے گرین بس سروس اور میڈیکل اسپتال موجود ہیں، وہی میانوالی کو بھی فراہم کی گئی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر اللہ تعالی تین سال اور موقع دیں تو پنجاب کی تقدیر بدل جائے گی اور میانوالی اب محروم نہیں رہے گا۔
انہوں نے عمران خان کا نام لیے بغیر طنز کیا کہ گزشتہ حکومت نے 4 سال پورے کیے لیکن ترقی نہیں کی، اس لیے میانوالی کے عوام اس بار کسی فراڈ کو ووٹ نہ دیں۔
اس کے علاوہ مریم نواز نے میانوالی میں کالج آف الائیڈ پروفیشنلز، زرعی کالج اور مقامی کالج بنانے کا بھی اعلان کیا۔