وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری کا کہنا ہے کہ بجلی کے 200 یونٹ سے کم استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد 90 لاکھ سے بڑھ کر 2 کروڑ 10 لاکھ تک پہنچ گئی ہے۔
ہمیں غدار کہا گیا، ملک توڑنے والوں کو کوئی سزا نہیں دی گی، سردار اخترمینگل
اویس لغاری نے کہا کہ صاحبِ حیثیت افراد سولر سسٹم نصب کر کے 200 یونٹ سے کم استعمال کرنے والوں کی فہرست میں آ جاتے ہیں، ایسے بڑے طبقے کو بجلی کی قیمت میں 70 فیصد رعایت دینا ریاست کے لیے ممکن نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ حالیہ ریلیف پیکج میں صنعتوں کے لیے وزیر اعظم کی جانب سے کراس سبسڈی کے خاتمے کا اعلان کیا گیا ہے۔
وفاقی وزیر توانائی نے مزید کہا کہ صنعتی بجلی کا نرخ اب خطے کے دیگر ممالک کے قریب آ چکا ہے، جبکہ بنگلادیش میں بجلی 6 سے 7 سینٹ فی یونٹ ہونے کا تاثر درست نہیں ہے۔