بلوچستان حکومت نے کوئٹہ کے ریڈ زون کی سکیورٹی کو مزید مؤثر بنانے کے لیے کنکریٹ کی دیوار تعمیر کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پہلے مرحلے میں ریڈ زون کے ایدھی چوک پر کنکریٹ دیوار تعمیر کی جائے گی تاکہ حساس علاقے کو محفوظ بنایا جا سکے۔
گردے کے امراض میں خطرناک اضافہ، محفوظ رکھنے کے 10 مؤثر طریقے
31 جنوری کے واقعات کے بعد سکیورٹی خدشات کے پیش نظر شہر میں اضافی حفاظتی اقدامات کیے گئے ہیں، جن کے تحت کئی سڑکیں بند جبکہ متعدد کو ون وے قرار دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ 31 جنوری کو بلوچستان کے مختلف اضلاع میں دہشت گردوں نے حملے کیے تھے جنہیں سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائیاں کرتے ہوئے ناکام بنا دیا تھا۔ سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں تقریباً 200 دہشت گرد مارے گئے تھے جبکہ دہشت گردوں کے ساتھ مقابلوں کے دوران 22 سکیورٹی اہلکاروں نے جام شہادت نوش کیا تھا۔