جن تاجروں کو بھتے کی پرچی مل رہی ہے وہ مجھے دے دیں میں رقم ادا کردوں گا، گورنر سندھ

جن تاجروں کو بھتے کی پرچی مل رہی ہے وہ مجھے دے دیں میں رقم ادا کردوں گا، گورنر سندھ

0

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کراچی کے تاجروں اور صنعت کاروں کو پیش کش کی ہے کہ جس کے پاس بھی بھتے کی پرچی آئے وہ انہیں لا کر دے، وہ خود بھتہ دے دیں گے۔

کراچی کے ایکسپو سینٹر میں منعقدہ نمائش مائی کراچی سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ لاہور کی ترقی دیکھ کر خوشی ہوتی ہے اور انہیں امید ہے کہ کراچی بھی ان شاء اللہ ترقی کرے گا۔

ملک میں جو دہشتگردی واپس آئی ہے اسکے پیچھے پی ٹی آئی ہے: عطا تارڑ

انہوں نے کہا کہ شہر کے تاجروں اور صنعت کاروں کی جانب سے بھتے کی پرچیاں ملنے کی شکایات سامنے آئی ہیں، اور وہ تاجروں سے کہتے ہیں کہ اگر اب کسی کو بھتے کی پرچی ملے تو وہ انہیں لا کر دے، وہ خود بھتہ دے دیں گے۔

کراچی میں آتشزدگی کے واقعات پر بات کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ آگ لگنے کے واقعات ہوتے رہتے ہیں لیکن ان پر قابو پانے کے لیے مناسب انتظامات اور حکمت عملی کی ضرورت ہے۔

انہوں نے بتایا کہ کراچی کے لیے مخیر حضرات سے 50 فائر ٹینڈرز فراہم کرنے کی بات کی گئی ہے اور ان شاء اللہ اس حوالے سے جلد پیش رفت ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ کراچی شہر فلاحی اداروں کو 250 ارب روپے کے عطیات دیتا ہے۔

گورنر سندھ نے کہا کہ پاکستانی معیشت میں کراچی کی اہمیت کسی سے پوشیدہ نہیں، اسی لیے شہر کی ترقی انتہائی ضروری ہے اور ان شاء اللہ کراچی ترقی کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی اسپانسر دہشت گردوں سے کسی کو خوف زدہ ہونے کی ضرورت نہیں، ہم دس مئی جیسے جواب سے جواب دیں گے، اور دنیا بھی یہ سمجھ رہی ہے کہ افغانستان سے بھارتی سرپرستی میں دہشت گرد پاکستان میں سرگرم ہیں۔

گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ مائی کراچی تیرا کراچی میں بدل گیا ہے، آئیے اسے ہمارا کراچی بناتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گل پلازہ کے متاثرین کے لیے سندھ حکومت اور کراچی چیمبر کے اشتراک سے کیے گئے اقدامات پر وہ انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.