ملک بھر میں رحمتوں، برکتوں اور مغفرت کی رات شبِ برات پر خصوصی عبادات کا اہتمام

ملک بھر میں رحمتوں، برکتوں اور مغفرت کی رات شبِ برات پر خصوصی عبادات کا اہتمام

0

ملک بھر میں رحمتوں اور برکتوں کی رات شبِ برات انتہائی عقیدت اور احترام کے ساتھ منائی گئی۔

شبِ برات کے موقع پر مساجد اور گھروں میں خصوصی عبادات کا اہتمام کیا گیا، جہاں لوگ رات بھر نوافل، قرآن خوانی اور دیگر عبادات میں مشغول رہے۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے چینی سفیر کی ملاقات، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال

ملک و قوم کی سلامتی، عالمِ اسلام کی سربلندی، کشمیر اور فلسطین کی آزادی، جبکہ مرحومین کی مغفرت اور بلند درجات کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

شہریوں کی بڑی تعداد نے قبرستانوں کا رخ کیا، اپنے پیاروں کی قبروں پر حاضری دی اور ایصالِ ثواب کے لیے قرآن خوانی اور فاتحہ خوانی کی۔

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے بھی رات گئے مختلف قبرستانوں کا دورہ کیا اور وہاں قائم فلاحی اسٹالز کا معائنہ کیا، اس موقع پر انہوں نے پاکستان کی سلامتی کے لیے خصوصی دعا بھی کی۔

علمائے کرام کا کہنا ہے کہ شعبان کی پندرہویں رات بے شمار فضائل کی حامل ہے۔ ان کے مطابق اس رات اللہ تعالیٰ کے حکم سے بندوں کے سال بھر کے رزق، زندگی اور موت سے متعلق فیصلے لکھے جاتے ہیں، جبکہ اس رات کی عبادات کی فضیلت بہت زیادہ ہے اور یہ اللہ کے قرب کا خاص موقع فراہم کرتی ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.