کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان کردیا ہے۔
پاک بھارت معرکے کے بعد جے 10 سی کے چرچے، سنگاپور ائیر شو میں شاندار فضائی مظاہرہ
اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ بینک جمعرات 5 فروری 2026 کو یوم کشمیر کے سلسلے میں بند رہے گا۔ وفاقی حکومت نے ملک بھر میں یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر 5 فروری کو عام تعطیل کا اعلان کیا ہے اور اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
حکومت پنجاب نے بسنت کے موقع پر 6 فروری کو صوبے بھر میں چھٹی کا اعلان کیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ صوبے کے عوام 5 اور 6 فروری کی چھٹیوں کے بعد ہفتہ اور اتوار کی چھٹیوں پر بھی لطف اندوز ہو سکیں گے۔