پی ٹی آئی کے اندرونی اختلافات شدت اختیار کر گئے

پی ٹی آئی کے اندرونی اختلافات شدت اختیار کر گئے

0

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں اندرونی اختلافات شدت اختیار کر گئے ہیں، جہاں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان اور سینیٹر مشال یوسفزئی نے ایک دوسرے پر شکوک اور شدید تنقید کی ہے۔

پاک بھارت معرکے کے بعد جے 10 سی کے چرچے، سنگاپور ائیر شو میں شاندار فضائی مظاہرہ

علیمہ خان نے مشال یوسفزئی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انہیں نہیں لگتا کہ وہ بانی پی ٹی آئی کی خیرخواہ ہیں اور ان کی ذمہ داری پوری نہیں کر رہی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ مشال اور شیر افضل مروت کا ٹاسک انہیں نشانہ بنانے کے لیے دیا گیا تھا اور جیل میں بانی پی ٹی آئی نے کہا تھا کہ ان ایجنسیوں کے استعمال کے بعد انہیں “کرش” کیا جائے گا۔

دوسری جانب مشال یوسفزئی نے علیمہ خان کے بیانات کو اے آئی جنریٹڈ قرار دیا اور کہا کہ علیمہ خان خان صاحب کی بہن ہونے کی وجہ سے قابل احترام ہیں، تاہم حالیہ ویڈیو یقیناً مصنوعی (فیک) ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ خان صاحب نے سختی سے اس قسم کے بیانات اور میڈیا پر آنے سے روکا ہوا ہے اور اب صرف ان کی بہن نورین نیازی ہی میڈیا کے سامنے بیان دیں گی۔

مشال یوسفزئی نے کہا کہ پہلے بھی جب اس نوعیت کے بیانات منظرعام پر آئے تھے، خان صاحب نے بتایا کہ وہ اے آئی ویڈیوز تھیں، اور 4 اکتوبر کی گرفتاری کے بعد لیک ہونے والے فون اسکرین شاٹس بھی فیک ثابت ہوئے۔ انہوں نے زور دیا کہ فوکس صرف عمران خان کی صحت اور شوکت خانم کے ڈاکٹروں تک ان کی رسائی پر ہونا چاہیے، اور بانی تک ملاقات کی رسائی حاصل ہونے کے بعد ہی تمام معاملات ان کے سامنے رکھیں گی۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.