پاکستان میں شادی شدہ افراد میں سے 10 فیصد15سے 19سال کے درمیان ہیں: گیلپ سروے

پاکستان میں شادی شدہ افراد میں سے 10 فیصد15سے 19سال کے درمیان ہیں: گیلپ سروے

0

پاکستان میں شادی شدہ افراد میں سے تقریباً 10 فیصد ایسے ہیں جن کی عمر 15 سے 19 سال کے درمیان ہے۔

یہ بات گیلپ پاکستان کے حالیہ سروے میں سامنے آئی ہے۔ سروے کے مطابق اگرچہ کم عمر افراد کی شادی قانونی طور پر جرم ہے، پاکستان میں 18 سال سے قبل شادی اب بھی ایک عام رجحان ہے، تاہم وقت کے ساتھ اس رجحان میں کمی دیکھنے میں آ رہی ہے۔

بلوچستان میں دہشت گرد حملوں میں بھارت اور غیر ملکی سہولت کاری بے نقاب

رپورٹ کے مطابق 15 سے 19 سال کی عمر کے گروپ میں تقریباً 10 فیصد افراد شادی شدہ ہیں، جو ملک میں تقریباً 20 لاکھ افراد کے برابر بنتا ہے۔

کم عمر شادی شدہ افراد کی شرح بلوچستان میں سب سے زیادہ ہے، جبکہ سابق فاٹا اور سندھ کے کئی اضلاع میں بھی یہ رجحان دیکھا گیا ہے۔ اسلام آباد اور پنجاب میں اس کی شرح کم ہے۔

سروے کے نتائج سے معلوم ہوا ہے کہ کم عمری میں شادی کا رجحان زیادہ ہونے کی وجہ سے لڑکیاں سب سے زیادہ متاثر ہیں۔ ملک بھر میں 15 سے 19 سال کی تقریباً 15 فیصد خواتین شادی شدہ ہیں، جبکہ خیبر پختونخوا، سندھ اور بلوچستان کے دیہی علاقوں میں یہ شرح تقریباً 30 فیصد تک پہنچ جاتی ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.