sui northern 1

پاکستان بنگلادیش تعلقات میں نئی تاریخ رقم

پاکستان بنگلادیش تعلقات میں نئی تاریخ رقم

0
Social Wallet protection 2

پاکستان اور بنگلادیش کے تعلقات میں نیا باب رقم، 14 سال بعد براہِ راست فضائی رابطہ بحال

sui northern 2

پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان 14 سال بعد براہِ راست فضائی رابطہ آج سے دوبارہ شروع ہو گیا ہے۔ بنگلادیش کی بیمان ایئرلائن کی پہلی پرواز آج ڈھاکہ سے کراچی پہنچے گی۔

گاڑیوں کی خریدو فروخت کیلئے بائیو میٹرک، شہریوں کو بڑی سہولت دینے کا اعلان

کراچی ائیرپورٹ اتھارٹی اور سول ایوی ایشن کو پرواز کا شیڈول موصول ہو چکا ہے۔ رات 8 بجے بیمان ایئرلائن کی پرواز BG-341 ڈھاکہ سے کراچی کے لیے روانہ ہوگی، جو تین گھنٹے کے فضائی سفر کے بعد رات 11 بجے کراچی ائیرپورٹ پر لینڈ کرے گی۔

کراچی ائیرپورٹ پر پرواز کی آمد کے لیے خصوصی انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ دونوں ممالک کے درمیان فضائی راستے کی بحالی اہمیت کی حامل ہے، اور پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پہلے ہی بیمان ایئرلائن کو پاکستان کے لیے فضائی آپریشن کی اجازت دے دی تھی۔

ذرائع کے مطابق بیمان ایئرلائن ہفتہ وار دو پروازیں کراچی اور ڈھاکہ کے درمیان چلائے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.