پنجاب: پنجاب بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پر تبادلے کر دیے گئے ہیں۔ جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سیکرٹری سوشل ویلفیئر جاوید اختر محمود کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے، جبکہ سائرہ عمر کو سیکرٹری سوشل ویلفیئر و بیت المال تعینات کیا گیا ہے۔
مہنگی درآمدی گندم رعایتی نرخوں پر بیچنے کی منظوری، 22 ارب روپے نقصان کا اندیشہ
اسی طرح مبین الٰہی کو ایم ڈی پنجاب اسمال انڈسٹریز کارپوریشن مقرر کیا گیا ہے اور کیپٹن (ر) محمد وسیم کو ڈی جی وائلڈ لائف پنجاب تعینات کیا گیا ہے۔ حسین احمد رضا کو ڈپٹی کمشنر سرگودھا تعینات کیا گیا ہے۔ تمام تبادلے فوری طور پر نافذ العمل ہوں گے۔