اسلام آباد: سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید کے بھائی نجف حمید کے خلاف کرپشن اور آمدن سے زائد اثاثوں سے متعلق انکوائری شروع کر دی گئی ہے، جبکہ وہ ایک مقدمے میں محکمہ انسدادِ رشوت ستانی کو بھی مطلوب تھے۔
سانحہ گل پلازہ: گورنرسندھ کا جوڈیشل کمیشن بنانے کیلئے چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کو خط
ذرائع کے مطابق ایف آئی اے کے اینٹی کرپشن سیل نے نجف حمید کے خلاف تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ اس سلسلے میں مختلف اداروں سے نجف حمید سے متعلق تفصیلات طلب کی گئی ہیں اور ان کے بینک اکاؤنٹس کی معلومات بھی حاصل کی جا رہی ہیں۔
ایف آئی اے کی جانب سے نجف حمید کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے گئے تاہم تاحال انہیں گرفتار نہیں کیا جا سکا۔
واضح رہے کہ نجف حمید کی عبوری ضمانت اراضی اسکینڈل کے ایک مقدمے میں منسوخ کی جا چکی ہے۔