پشاور:
خیبر پختونخوا حکومت نے کابینہ کے فیصلے کے مطابق ضلع سوات کو دو حصوں میں تقسیم کرنے کا اعلامیہ جاری کر دیا۔
صوبائی محکمہ سے جاری اعلامیہ کے مطابق ضلع اپر سوات کا ہیڈ کوارٹر مٹہ ہوگا، جبکہ سوات کا ہیڈ کوارٹر گل کدہ تحصیل بابوزئی مقرر کیا گیا ہے۔
وزیراعظم بھی اگر غیر قانونی احکامات دیں تو سول سرونٹس ماننے کے پابند نہیں، سپریم کورٹ
ضلع اپر سوات میں مٹہ، بحرین اور خوازہ خیلہ کی تحصیلیں شامل ہوں گی، اور ضلع سوات میں بابوزئی، کبل، چارباغ اور بریکوٹ کی تحصیلیں شامل ہوں گی۔
سوات کو دو حصوں میں تقسیم کرنے کا فیصلہ 19 دسمبر 2025 کو کابینہ کے 43 ویں اجلاس میں کیا گیا تھا۔ اس تقسیم کے بعد صوبے میں اضلاع کی تعداد بڑھ کر 40 ہو گئی ہے۔