Gas Leakage Web ad 1

فورسز قربانیوں کا ذکر تو زور شور سے کرتی ہیں، دہشتگردی بڑھتی چلی جارہی ہے، مولانا فضل الرحمان

فورسز قربانیوں کا ذکر تو زور شور سے کرتی ہیں، دہشتگردی بڑھتی چلی جارہی ہے، مولانا فضل الرحمان

0

مولانا فضل الرحمان نے ڈیرہ اسماعیل خان میں گزشتہ شب شادی کی تقریب کے دوران ہونے والے خودکش حملے میں شہید ہونے والے پانچ افراد کے اہل خانہ سے تعزیت کی ہے اور واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

تمباکو کی انڈسٹری میں بے قاعدگی: ریسرچ رپورٹ میں 51 فیصد سگریٹ برانڈز غیر قانونی پائے گئے

تفصیلات کے مطابق مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ وہ اس اندوہناک سانحے کے متاثرین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس نوعیت کے واقعات محض کسی سماجی تقریب پر حملہ نہیں ہوتے بلکہ پورے معاشرے کے اجتماعی احساسات کو مجروح کرتے ہیں، جس کے نتیجے میں پوری سوسائٹی کرب اور اذیت میں مبتلا ہو جاتی ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ریاستی مشینری اور سرکاری فورسز قیامِ امن کے لیے اپنی کوششوں اور قربانیوں کا ذکر تو بڑے زور و شور سے کرتی ہیں، تاہم عوام کے دکھوں کا حقیقی مداوا نظر نہیں آتا۔ ان کا کہنا تھا کہ مرض بڑھتا گیا جوں جوں دوا کے مصداق بدامنی اور تشدد کی لہریں مسلسل شدت اختیار کرتی جا رہی ہیں۔

انہوں نے سوال اٹھایا کہ بے پناہ وسائل اور لامحدود اختیارات کے باوجود حکومتی رٹ دن بدن محدود کیوں ہو رہی ہے اور گورننس کا بحران کیوں بڑھتا جا رہا ہے۔ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ریاست عوام کے جان و مال اور عزت و آبرو کے تحفظ کا فرض ادا کرنے میں ناکام نظر آتی ہے، اور سیکیورٹی کے نام پر شہریوں کی نقل و حرکت محدود کرنے اور بنیادی انسانی حقوق سلب کیے جانے کے باوجود دہشت گردی کیوں مسلسل شہری علاقوں تک پہنچ رہی ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.