Gas Leakage Web ad 1

بلوچستان کے کئی علاقوں میں انٹرنیٹ ٹاور لگے ہیں کس کے فنڈ سے اور کیوں لگے؟ یہ ٹولز ریاست کیخلاف استعمال ہوئے: سرفرازبگٹی کا انکشاف

بلوچستان کے کئی علاقوں میں انٹرنیٹ ٹاور لگے ہیں کس کے فنڈ سے اور کیوں لگے؟ یہ ٹولز ریاست کیخلاف استعمال ہوئے: سرفرازبگٹی کا انکشاف

0

وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے انکشاف کیا ہے کہ صوبے کے بہت سے دور دراز اور کم آباد علاقوں میں بھی انٹرنیٹ ٹاورز لگے ہوئے ہیں، جن کے پیچھے انہیں مشکوک مقاصد کا اندیشہ ہے۔ کوئٹہ میں پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے سوال اٹھایا کہ "یہ کس کے فنڈ سے لگے ہیں؟ کیوں لگے ہیں؟ جہاں آبادی نام کی چیز نہیں، وہاں پر بھی انٹرنیٹ ٹاورز لگے ہوئے ہیں۔”

Gas Leakage Web ad 2

عمران خان ڈائیلاگ کے حق میں نہیں ، پی ٹی آئی کو بعض معاملات میں بہتری لانی چاہیے: رانا ثنا

وزیر اعلیٰ نے اپنے تجربے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ جب وہ ہیلی کاپٹر پر سفر کرتے ہیں تو ان علاقوں میں 4 جی سروسز فعال نظر آتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ "اس کے پیچھے کوئی دماغ ہے، یہ سارے وہ ٹولز ہیں جو ریاست کے خلاف استعمال کیے گئے۔”

اس کے جواب میں، بگٹی نے بتایا کہ صوبائی حکومت تین ارب روپے کی لاگت سے بلوچستان کے تمام اسکولوں، کالجوں، یونیورسٹیوں اور اسپتالوں میں فائبر کیبل بچھا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس اقدام کا مقصد صوبے میں انٹرنیٹ کی باقاعدہ فراہمی کرنا ہے، تاکہ اس کے استعمال پر نظر رکھی جا سکے۔

ان بیانات سے بلوچستان میں انٹرنیٹ انفراسٹرکچر کے حوالے سے حکومت کی جانب سے غیر منظور شدہ یا مشکوک نیٹ ورکس پر تشویش کا اظہار ہوتا ہے، جبکہ صوبائی حکومت خود بھی منظم انٹرنیٹ کے نظام کو نافذ کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.