سینیٹ اجلاس میں تحریک انصاف کے اراکین نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقاتوں کے مسائل پر دوبارہ آواز اٹھائی۔ پی ٹی آئی رہنما فلک ناز چترالی نے کہا کہ دو ماہ سے عمران خان سے کسی کی ملاقات نہیں ہو سکی، جبکہ سینیٹر علی ظفر نے کہا کہ عدالتی احکامات کے باوجود ملاقات کی اجازت نہیں دی جا رہی۔
سعودی عرب: اعضا عطیہ کرنیوالے 200 افراد کیلئے شاہی اعزازات کا اعلان
اس پر وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے جواب دیا کہ وہ اس معاملے پر آئندہ ہفتے سینیٹ میں تفصیلی رپورٹ پیش کریں گے۔ انہوں نے واضح کیا کہ یہ معاملہ عدالت اور جیل انتظامیہ کے درمیان ہے، اور حکومت کا اس پر براہ راست کنٹرول نہیں ہے۔
اجلاس کے دوران مسلم لیگ (ن) کے نئے سینیٹر عابد شیر علی نے حلف اٹھایا، جبکہ جی سیون گیس لیکیج دھماکوں میں ہلاک ہونے والوں کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔