چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کے بیٹے کی گاڑی کو آج سپریم کورٹ کے سامنے شاہراہ دستور پر ایک حادثہ پیش آ گیا۔ واقعہ اس وقت پیش آیا جب گاڑی ایک موٹر سائیکل سوار کو بچانے کی کوشش میں ڈیوائیڈر سے ٹکرا گئی۔
افغان طالبان اور ٹی ٹی پی کے گٹھ جوڑ کے ٹھوس ثبوت ہیں: وزیراعظم
خوش قسمتی سے حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ اطلاع ملتے ہی اسلام آباد پولیس اور ٹریفک پولیس کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور صورت حال پر قابو پا لیا۔ گاڑی کو ٹاؤ ٹرک کے ذریعے حادثہ مقام سے ہٹایا گیا۔
سپریم کورٹ کے سامنے آئے دن ہونے والے حادثات کے پیش نظر علاقے میں ٹریفک کے مؤثر انتظامات کی ضرورت پر زور دیا جا رہا ہے۔