Gas Leakage Web ad 1

رمضان المبارک سے قبل ! عوام کے لیے خطرے کی گھنٹی بج گئی

رمضان المبارک سے قبل ! عوام کے لیے خطرے کی گھنٹی بج گئی

0

خیبر پختونخوا کے فوڈ ڈیپارٹمنٹ نے وفاقی وزارت فوڈ سیکیورٹی کو خبردار کیا ہے کہ اگر پنجاب سے گندم اور آٹے کی ترسیل پر عائد غیر اعلانیہ پابندیاں فوری طور پر نہ ہٹائی گئیں، تو رمضان المبارک سے قبل صوبے میں آٹے کی شدید قلت پیدا ہو سکتی ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

عوام کو ایک ہی چھت تلے مختلف سہولتوں کی فراہمی، وزیراعظم نے پاکستان آسان خدمت مرکز کا افتتاح کر دیا

محکمے نے اپنے مراسلے میں بتایا کہ پنجاب کی مختلف چیک پوسٹس پر گندم اور آٹے سے لدی گاڑیوں کو خیبر پختونخوا میں داخل ہونے سے روکا جا رہا ہے۔ اس کی وجہ سے صوبے میں گندم اور آٹے کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔

خیبر پختونخوا حکومت نے بین الصوبائی سطح پر گندم اور آٹے کی نقل و حرکت پر عائد پابندیاں فوری طور پر ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ محکمے نے واضح کیا کہ خیبر پختونخوا گندم کی پیداوار میں خود کفیل نہیں اور صوبہ پنجاب پر انحصار کرتا ہے، اس لیے پنجاب میں قائم غیر قانونی چیک پوسٹس کو فوری طور پر ختم کیا جانا چاہیے۔

فوڈ ڈیپارٹمنٹ نے وفاقی وزارت کو صورتحال کی سنگینی سے آگاہ کرتے ہوئے آنے والے دنوں میں آٹے کے بحران سے بچنے کے لیے فوری اقدامات کی سفارش کی ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.