Gas Leakage Web ad 1

ہوشمندی کا تقاضا ہے بات کی جائے، نہیں چاہتے کچھ ایسا ہو جس سے پاکستان کا نقصان ہو، سلمان اکرم راجا

ہوشمندی کا تقاضا ہے بات کی جائے، نہیں چاہتے کچھ ایسا ہو جس سے پاکستان کا نقصان ہو، سلمان اکرم راجا

0

تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ "ہوشمندی کا تقاضا ہے کہ بات کی جائے، ہم نہیں چاہتے کچھ ایسا ہو جس سے پاکستان کا نقصان ہو۔” انہوں نے پشاور ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں یہ بات کہی۔

Gas Leakage Web ad 2

انہوں نے کہا کہ سہیل آفریدی کے کراچی دورے پر لوگوں کے والہانہ استقبال سے ظاہر ہوتا ہے کہ عوام کو احساس ہو چکا ہے کہ ملک غلط سمت جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ "پاکستان کے عوام اب اپنا مقدمہ خود لڑیں گے، کیونکہ آئین نے انہیں یہ حق دیا ہے۔”

آپ کی زمین آپ کے نام ہے یا کسی اور کے؟ شہریوں کیلئےبڑی خبر

سلمان اکرم راجا نے 26ویں اور 27ویں آئینی ترمیم پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس سے عدلیہ کی حیثیت کمزور کی گئی ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ "اگر لوگوں کو ناحق جیل میں ڈالا جائے گا تو ملک کیسے آگے بڑھے گا؟”

انہوں نے حکومت پر زور دیا کہ وہ عوام کے ساتھ بیٹھ کر بات چیت کرے، کیونکہ ان کے بقول اس وقت نہ تو ملک میں ترقی ہو رہی ہے اور نہ ہی سرمایہ کاری۔ انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ اب تک قومی اسمبلی اور سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر مقرر نہیں ہو سکے، اور مطالبہ کیا کہ محمود خان اچکزئی اور راجا ناصر عباس کو بالترتیب قومی اسمبلی اور سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر بنایا جائے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.