Gas Leakage Web ad 1

خواتین کے لیے ملازمتوں میں 10 فیصد کوٹہ سے متعلق اہم خبر آگئی

خواتین کے لیے ملازمتوں میں 10 فیصد کوٹہ سے متعلق اہم خبر آگئی

0

وفاقی بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے تمام فیلڈ فارمیشنز کو سرکاری ملازمتوں میں خواتین کے لیے مختص 10 فیصد کوٹے پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت جاری کر دی ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

امیگرنٹ ویزا سے متعلق امریکی حکام سے رابطے میں ہیں، امید ہے پروسیسنگ جلد بحال ہوگی: ترجمان دفتر خارجہ

ایف بی آر نے کسٹمز کلیکٹریٹس اور تمام ڈائریکٹوریٹس کو احکامات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس معاملے میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ حکام کے مطابق خواتین کوٹے پر عملدرآمد کو سب سے اہم ترجیح قرار دیا گیا ہے۔

تمام دفاتر کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ خواتین کوٹے سے متعلق تفصیلی ڈیٹا 16 جنوری تک ایف بی آر کو ارسال کریں۔ یہ معلومات اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو بھی بھیجی جائیں گی۔

ایف بی آر نے خواتین کی نمائندگی بڑھانے کے لیے سرکاری ملازمتوں میں سخت مانیٹرنگ کا نظام بھی جاری کر دیا ہے۔ ساتھ ہی، کسٹمز اور انٹیلیجنس کے تمام دفاتر سے فوری رپورٹ طلب کی گئی ہے تاکہ یقینی بنایا جا سکے کہ خواتین کوٹے کا نفاذ مؤثر طریقے سے ہو رہا ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.