Gas Leakage Web ad 1

صنعتوں پر کیپٹو ٹیرف غیر آئینی قرار، سندھ ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ

صنعتوں پر کیپٹو ٹیرف غیر آئینی قرار، سندھ ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ

0

سندھ ہائیکورٹ نے سوئی سدرن گیس کمپنی (SSGC) کی جانب سے صنعتوں پر عائد کیے گئے کیپٹو ٹیرف کے خلاف دائر درخواستوں پر بڑا فیصلہ سناتے ہوئے اس ٹیرف کو غیر آئینی قرار دے دیا ہے۔ عدالت نے صنعتوں کے حق میں فیصلہ دیتے ہوئے قرار دیا کہ فروری 2025 میں نافذ کیا گیا یہ ٹیرف آئین اور قانون کے منافی ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

سوزوکی سوئفٹ کے خریداروں کیلئے پرکشش پیشکش متعارف

درخواست گزار صنعتوں نے عدالت میں موقف اختیار کیا تھا کہ کیپٹو ٹیرف کے نفاذ سے ان کی پیداواری لاگت میں غیر معمولی اضافہ ہوا، جس سے نہ صرف انہیں مالی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا بلکہ ملکی برآمدات اور روزگار کے مواقع بھی متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا تھا۔ صنعت کاروں کے مطابق یہ اضافی مالی بوجھ صنعتی سرگرمیوں کو مفلوج کرنے کے مترادف تھا۔

عدالت نے اپنے حکم میں واضح کیا ہے کہ سوئی سدرن گیس کمپنی نے کیپٹو ٹیرف کی مد میں اب تک جو بھی اضافی رقوم وصول کی ہیں، انہیں صنعتوں کے آئندہ آنے والے گیس بلوں میں ایڈجسٹ کیا جائے۔ سندھ ہائیکورٹ کے اس فیصلے کو صنعتی شعبے کے لیے ایک بڑی قانونی فتح اور اہم ریلیف قرار دیا جا رہا ہے، جس سے صنعتوں کی پیداواری لاگت میں کمی آنے کی توقع ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.