Gas Leakage Web ad 1

وزیر اعظم نے چراہ ڈیم بنانے کی منظوری دے دی

0

وزیر اعظم شہباز شریف نے وفاقی دارالحکومت میں پانی کی قلت پر قابو پانے کے لیے چراہ ڈیم کی تعمیر کی منظوری دے دی۔

Gas Leakage Web ad 2

وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور طارق فضل چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں بتایا کہ چراہ ڈیم منصوبے پر جلد عملی کام کا آغاز کر دیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ 4 ارب 30 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والا یہ منصوبہ تین سال کی مدت میں مکمل کیا جائے گا۔ جس کے بعد اسلام آباد کو روزانہ 15 ملین گیلن اضافی پانی دستیاب ہو گا۔

طارق فضل چودھری نے کہا کہ چراہ ڈیم منصوبے کے لیے وفاقی حکومت اور پنجاب حکومت مشترکہ طور پر فنڈز فراہم کریں گی۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.