امیتابھ بچن خطرناک حادثے سے بال بال بچ گئے،ویڈیو وائرل
بھارتی فلم انڈسٹری کے لیجنڈ اداکار امیتابھ بچن حال ہی میں بھارت کے سورت ایئرپورٹ پر شدید رش کے باعث خطرناک حادثے کا شکار ہونے سے بال بال بچ گئے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق، مداحوں کے بے قابو جوش و خروش کی وجہ سے امیتابھ بچن کی گاڑی تک پہنچنا کافی مشکل ہو گیا، اور ایئرپورٹ کے داخلی دروازے پر نصب شیشہ ٹوٹ گیا۔
رپورٹ کے مطابق خوش قسمتی سے اداکار محفوظ رہے اور کسی قسم کے جسمانی نقصان سے بچ گئے۔ اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے اور صارفین کے درمیان کافی زیر بحث ہے۔