sui northern 1

ہری پور ضمنی انتخاب سے متعلق الزامات، معاون خصوصی وزیراعلیٰ کے پی سے وضاحت طلب

ہری پور ضمنی انتخاب سے متعلق الزامات، معاون خصوصی وزیراعلیٰ کے پی سے وضاحت طلب

0
Social Wallet protection 2

الیکشن کمیشن نے ہری پور میں ہونے والے ضمنی انتخاب میں ترجمان وزیر اعلیٰ کے پی شفیع اللہ جان کے الزامات کو گمراہ کن قرار دیتے ہوئے جواب طلب کرلیا ہے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے شفیع اللہ جان کو جاری نوٹس میں کہا گیا ہے کہ شفیع اللہ جان 7 روز میں اپنی پوزیشن کی وضاحت کریں، تصدیق شدہ شواہد پیش کریں ورنہ قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

sui northern 2

کنٹونمنٹ جنرل اسپتال کے واش روم میں خواتین کی خفیہ ویڈیوز بنانے کا انکشاف، ملزم گرفتار

الیکشن کمیشن کے مطابق شفیع اللہ جان نے الزام لگایا تھا کہ فارم 47 اسلام آباد سے جاری ہوئے، فارم 45 کو اپلوڈ نہیں کیا گیا، کمیشن نے معاملے کا جائزہ لیا، کوئی شواہد نہیں ملے۔ شفیع اللہ جان کو بھیجے گئے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ بیان الیکشن کمیشن کو بدنام کرنے کی کوشش معلوم ہوتا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ ہری پور کے حلقہ این اے 18 میں ہونے والے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ ن کے امیدوار بابر نواز نے پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب کی اہلیہ کو بڑے مارجن سے شکست دی تھی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.