sui northern 1

پنجاب میں نجی تعلیمی اداروں کے طلبہ کو بھی لیپ ٹاپ دینے کا فیصلہ

پنجاب میں نجی تعلیمی اداروں کے طلبہ کو بھی لیپ ٹاپ دینے کا فیصلہ

0
Social Wallet protection 2

لاہور میں وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے 2025 کو تعلیم کی بہتری کے لیے اقدامات کا سال قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ نجی تعلیمی اداروں کے طلبہ کو بھی ہزاروں کی تعداد میں لیپ ٹاپ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزیر تعلیم پنجاب نے سال 2025 میں محکمہ تعلیم کی کارکردگی کے حوالے سے بتایا کہ گزشتہ سال کی طرح 2025 بھی تعلیم کی بہتری کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کا سال رہا ہے۔ رانا سکندر حیات کا کہنا تھا کہ تعلیمی اداروں میں 20 لاکھ گھوسٹ انرولمنٹ ختم کی گئی جبکہ 26 ہزار اساتذہ کی ریشنلائزیشن کے ذریعے اساتذہ کی کمی کے مسئلے پر قابو پایا گیا، اس کے علاوہ سلیبس ریفارمز پر تاریخی کام ہوا اور امتحانی اصلاحات لاتے ہوئے بورڈز کو ای مارکنگ پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

sui northern 2

طلاق کے بعد نیا ہنگامہ، عماد وسیم کی مبینہ گرل فرینڈ نائلہ راجہ کا بیان سامنے آ گیا

انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب حکومت نے ارلی چائلڈ ہوڈ ایجوکیشن پر توجہ مرکوز کی اور 10 ہزار اسکولوں میں ای سی ای رومز بنائے گئے، جبکہ روزانہ کی بنیاد پر 11 لاکھ طلبہ و طالبات کو نیوٹریشن پروگرام سے مستفید کیا جا رہا ہے۔ وزیر تعلیم پنجاب کے مطابق صوبے میں 268 اسکول اپ گریڈ کیے گئے، اساتذہ کی ہراسمنٹ کے 37 کیسز پر فیصلے ہوئے اور اب نجی تعلیمی اداروں کے طلبہ کو بھی 10 ہزار لیپ ٹاپ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ صوبائی وزیر کا یہ بھی کہنا تھا کہ 450 کالجز میں میرٹ پر پرنسپلز اور 29 یونیورسٹیوں میں وائس چانسلرز کی تعیناتی کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.