**ایف آئی اے نے اسلام آباد ائرپورٹ پر جعلی ویزے کے ساتھ نیوزی لینڈ جانے والے 4 مسافروں کو گرفتار کیا**
ایف آئی اے امیگریشن نے اسلام آباد بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ایک کارروائی کرتے ہوئے جعلی سفری دستاویزات کے ساتھ نیوزی لینڈ جانے کی کوشش کرنے والے چار مسافروں کو روک لیا۔
محمود خان اچکزئی نے پی ٹی آئی سوشل میڈیا ٹیم کو آڑے ہاتھوں لے لیا
تفصیلات کے مطابق، محمد عمران، میاں توصیف، سلطان افضل اور عبدالرحمان نامی یہ مسافر فلائٹ نمبر CZ8070 کے ذریعے نیوزی لینڈ کے لیے روانہ ہو رہے تھے۔ ان مسافروں کے پیش کیے گئے کام کے ویزے جعلی ثابت ہوئے۔
ایف آئی اے کے ترجمان کے مطابق، گرفتار ہونے والوں کا تعلق اسلام آباد، راولپنڈی اور پشاور سے ہے۔ ان کے پاسپورٹس پر راولپنڈی، ایبٹ آباد اور پشاور آفسز کی جعلی پروٹیکٹر مہریں لگی ہوئی تھیں۔
مسافروں کو مزید تفتیش اور ان کے ایجنٹس کی نشاندہی کے لیے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل اسلام آباد منتقل کر دیا گیا ہے۔ یہ کارروائی غیر قانونی امیگریشن اور جعلی دستاویزات کے استعمال کے خلاف جاری مہم کا حصہ بتائی جا رہی ہے۔