لاہور: پنجاب حکومت نے آلودگی کم کرنے اور ائیر کوالٹی بہتر بنانے کے لیے ہنگامی اقدامات مزید سخت کر دیے ہیں۔
سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب کے مطابق لاہور میں درجہ حرارت کم ہونے اور ہواؤں کے کمزور ہونے کی وجہ سے آلودگی میں اضافہ ہورہا ہے، جس کے بعد حکومت نے فوری طور پر سخت اقدامات نافذ کیے ہیں۔ اینٹی اسموگ فیلڈ فورس کو اضافی نفری کے ساتھ فوری کارروائی کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔
یوکرین کے علاقے دونباس پر قبضہ ضرور کریں گے، روسی صدر کی دھمکی
محکمہ ماحولیات نے صنعتی علاقوں میں رات گئے تک انسپیکشن بڑھا دی ہے اور دھواں چھوڑنے والی کئی فیکٹریوں کو سیل کردیا گیا ہے۔
مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ شمال مغربی صنعتی بیلٹ سے آلودگی کا بہاؤ کم کرنے کے لیے کوآرڈینیشن سیل کو فعال کردیا گیا ہے، جبکہ ٹریفک پولیس نے رش آورز میں اسپیشل اینٹی اسموگ ڈپلائمنٹ شروع کر دی ہے۔