Gas Leakage Web ad 1

عوام نے تشدد اور تخریبی سیاست کو مسترد کردیا، نواز شریف کا ضمنی انتخابات میں ن لیگ کی کامیابی پر بیان

عوام نے تشدد اور تخریبی سیاست کو مسترد کردیا، نواز شریف کا ضمنی انتخابات میں ن لیگ کی کامیابی پر بیان

0

مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف نے ضمنی انتخابات میں پارٹی کے امیدواروں کی کامیابی پر مبارک باد دی اور کہا کہ پاکستانی عوام نے تشدد، انتشار اور تخریبی سیاست کو مسترد کر دیا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

بالی وڈ کے لیجنڈ اداکار دھرمیندر 89 برس کی عمر میں انتقال کرگئے

نواز شریف نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر جاری بیان میں کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی محنت اور بے لوث خدمات ملک کو درست راستے پر واپس لے جا رہی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوام نے ترقی، خوشحالی اور استحکام کے راستے کا انتخاب کیا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز ہونے والے ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ ن نے قومی اسمبلی کی تمام چھ نشستیں جیت لیں، جبکہ صوبائی اسمبلی کی سات میں سے چھ نشستیں بھی ن لیگ کے حصے میں آئیں۔ پیپلز پارٹی صوبائی اسمبلی کی صرف ایک نشست حاصل کر سکی۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.